Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: The most quarrelsome person of the opponents)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
یعنی اس شخص کا بیان جو ہمیشہ لوگوں سے لڑتا جھگڑتا رہے لُدّا یعنی ٹیڑھی
7188.
سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے ہاں سب سے زیادہ پسندیدہ شخص وہ ہے جو سخت جھگڑالو ہو۔“
تشریح:
1۔لڑنا،جھگڑنا، بات بات پر پھڈا ڈالنا اور سینگ پھنسانا کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے۔ حکومتی معاملات کے لیے ایسا رویہ انتہائی مہلک اور نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے اجتماعیت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قسم کے لڑائی جھگڑے کو ترک کر دینے کی بہت فضیلت بیان کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں ایسے شخص کے لیے جنت میں بہترین مکان کا ضامن ہوں جو حق پر ہوتے ہوئے لڑائی جھگڑا چھوڑ دیتا ہے۔‘‘ (سنن أبي داؤد، الأدب، حدیث: 4800) 2۔بہرحال اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ انسان انتہائی ناپسندیدہ ہے جو ہمیشہ جھگڑتا رہے اوربغض وعناد رکھتے ہوئے حق کوقبول نہ کرے۔ یہ معنی کافر اور مسلمان دونوں کو شامل ہیں۔
قرآن میں ہے:( وَتُنْذِرَ بِهِ قَوْمًا لُدًّا) (مریم 19/97)امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے(أَلَدُّالْخِصَامِ) کی مناسبت سے(لُدًّا)کے معنی بیان کیے ہیں کہ اس سے مراد ٹیڑھا راستہ اختیار کرنے والا ہے۔
یعنی اس شخص کا بیان جو ہمیشہ لوگوں سے لڑتا جھگڑتا رہے لُدّا یعنی ٹیڑھی
حدیث ترجمہ:
سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے ہاں سب سے زیادہ پسندیدہ شخص وہ ہے جو سخت جھگڑالو ہو۔“
حدیث حاشیہ:
1۔لڑنا،جھگڑنا، بات بات پر پھڈا ڈالنا اور سینگ پھنسانا کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے۔ حکومتی معاملات کے لیے ایسا رویہ انتہائی مہلک اور نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے اجتماعیت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قسم کے لڑائی جھگڑے کو ترک کر دینے کی بہت فضیلت بیان کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں ایسے شخص کے لیے جنت میں بہترین مکان کا ضامن ہوں جو حق پر ہوتے ہوئے لڑائی جھگڑا چھوڑ دیتا ہے۔‘‘ (سنن أبي داؤد، الأدب، حدیث: 4800) 2۔بہرحال اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ انسان انتہائی ناپسندیدہ ہے جو ہمیشہ جھگڑتا رہے اوربغض وعناد رکھتے ہوئے حق کوقبول نہ کرے۔ یہ معنی کافر اور مسلمان دونوں کو شامل ہیں۔
ترجمۃ الباب:
لُدَّا کے معنی ہیں: کجی اور ٹیڑھا پن
حدیث ترجمہ:
ہم سے مسدد نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا‘ ان سے ابن جریج نے بیان کیا‘ انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا‘ وہ حضرت عائشہ ؓ سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے مبغوض وہ شخص ہے جو سخت جھگڑا لو ہو۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA) : Allah's Apostle (ﷺ) said, "The most hated person in the sight of Allah, is the most quarrelsome person."