Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: How do the people give the Bai'a to the Imam)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7204.
سیدنا جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سننے اور بات ماننے کی بیعت کی تو آپ نے مجھے تلقین کی: ”جتنی مجھ میں ہمت ہوگی نیز ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہ ہی کروں گا۔“
تشریح:
پہلے میں نے اللہ تعالیٰ کے اوامرو نواہی سننے اور ان پر عمل کرنے کی بیعت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر شفقت کرتے ہوئے اس بیعت کے ساتھ یہ الفاظ کہنے کی تلقین فرمائی کہ ہم امراء کے احکام و اوامر پر اپنی طاقت کے مطابق عمل کریں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی کسی انسان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمال شفقت اور امت سے ہمدردی کے پیش نظر ایسا فرمایا۔
بیعت کی کیفیت سے مراد زبان سے ادائیگی ہے یعنی سمع واطاعت یعنی حاکم وقت کی بات اور حکم ماننے پر بیعت کرنا جہاد پر بیعت کرنا،نیز صبر و ہمت سے ڈٹ جانے پر اور راہ فرار اختیار نہ کرنے کی بیعت کرنا، اسلام پر قائم رہنے کی بیعت کرنا۔ اسی طرح عورتوں سے بیعت بھی سرف گفتگو سے لی جائے۔ ان سے مصافحہ وغیرہ نہ کیا جائے۔(فتح الباری:13/239)
سیدنا جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سننے اور بات ماننے کی بیعت کی تو آپ نے مجھے تلقین کی: ”جتنی مجھ میں ہمت ہوگی نیز ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہ ہی کروں گا۔“
حدیث حاشیہ:
پہلے میں نے اللہ تعالیٰ کے اوامرو نواہی سننے اور ان پر عمل کرنے کی بیعت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر شفقت کرتے ہوئے اس بیعت کے ساتھ یہ الفاظ کہنے کی تلقین فرمائی کہ ہم امراء کے احکام و اوامر پر اپنی طاقت کے مطابق عمل کریں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی کسی انسان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمال شفقت اور امت سے ہمدردی کے پیش نظر ایسا فرمایا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا‘ کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا‘ کہا ہم کو سیار نے خبر دی‘ انہیں شعبی نے‘ ان سے جریر بن عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سننے اور اطاعت کرنے کی بیعت کی تو آپ نے مجھے اس کی تلقین کی کہ جتنی مجھ میں طاقت ہو اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بھی بیعت کی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Jabir bin ' Abdullah (RA) : I gave the Pledge of allegiance to the Prophet (ﷺ) that I would listen and obey, and he told me to add: 'As much as I can, and will give good advice to every Muslim.'