کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید
(
۔ باب سورۂ رحمان میں اللہ تعالیٰ کافرمان ’’پروردگار ہردن ایک نیاکام کررہاہے
)
Sahi-Bukhari:
Oneness, Uniqueness of Allah (Tawheed)
(Chapter: “….Every day He is in some affair!”)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور(سورۃ انبیاء میں)فرمایاکہ”ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے کوئی نیا حکم نہیں آتا۔“اور اللہ تعالیٰ کا(سورۃ الطلاق میںفرمان”ممکن ہے کہ اللہ اس کے بعد کوئی نئی بات پیدا کر دے۔“صرف اتنی بات ہے کہ اللہ کا کوئی نیا کام کرنا مخلوق کے نئے کام کرنے سے مشابہت نہیں رکھتا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے(سورۃ الشوری)میں فرمایا ہے”اس جیسی کوئی چیز نہیں (نہ ذات میں، نہ صفات میں)اور وہ بہت سننے والا، بہت دیکھنے والا ہے۔“اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریمﷺکی یہ حدیث بیان کی کہ اللہ تعالیٰ جو نیا حکم چاہتا ہے دیتا ہے اور اس نے نیا حکم یہ دیا ہے کہ تم نماز میں باتیں نہ کرو۔تشریح:اس کو ابوداؤد نے وصل کیا ہے یہ باب لا کر امام بخاری نے یہ ثابت کیا ہے کہ اللہ کے صفات فعلیہ جیسے کلام کرنا ‘مارنا‘پیدا کرنا‘اترنا‘چڑھنا‘ہنسنا‘تعجب کرنا‘وقتاً فوقتاًحادث ہوتے رہتے ہیں اس طرح ہر ساعت اس پروردگار کے نئے نئے انتظامات نمود ہوتے رہتے ہیں نئے نئے احکام صادر ہوتے رہتے ہیں اور جن لوگوں نے صفات فعلیہ کا اس بنا پر انکار کیا ہے کہ وہ حادث ہیں اور اللہ تعالیٰ حوادث کا محل نہیں ہو سکتا ‘وہ بیوقوف ہیں قرآن حدیث سے یہ ثابت ہے کہ وہ نئے نئے کام کرتا ہے نئے نئے احکام اتارتا رہتا ہے ان اللہ علی کل شئی قدیر آیات باب میں پہلے یہ فرمایا کہ اس کی مثل کوئی چیز نہیں ہے یہ تنزیہہ ہوئی پھر فرمایا وہ سنتا اور جانتا ہے یہ اس کی صفات کا اثبات ہوا اہلحدیث اس اعتقاد پر ہیں جو متوسط ہے درمیان تعطیل اور تشبیہ کے معطلہ تو جہمیہ اور معتزلہ ہیں جو اللہ اکی ان تمام صفات کا انکار کرتے ہیں جو مخلوق میں بھی پائے جاتے ہیں جیسے سننا ‘دیکھنا‘ بات کرنا وغیرہ اور مشبحہ مجسمہ ہیں جو اللہ پاک کی تمام صفات کو مخلوق سے مشابہت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بھی آدمی کی طرح گوشت پوست سے مرکب ہے ہماری طرح مترادف آنکھیں رکھتا ہے حالانکہ لیس کمثلہ شئی وھو السمیع البصیر اہل حدیث صفات باری کو کسی مخلوق سے مشابہت نہیں دیتے۔
7522.
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: تم اہل کتاب سےان کی کتابوں کے متعلق کیوں دریافت کرتے ہو، حالانکہ تمہارے پاس جو خود اللہ کی کتاب موجود ہے جو زمانے کے اعتبار سے اللہ کی طرف سے نئی نئی آئی ہے۔ تم اسے پڑھتے ہو، وہ خالص ہے۔ اس میں کوئی ملاوٹ نہیں؟
اور (سورۃ انبیاء میں) فرمایا کہ ”ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے کوئی نیا حکم نہیں آتا۔“ اور اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الطلاق میں فرمان ”ممکن ہے کہ اللہ اس کے بعد کوئی نئی بات پیدا کر دے۔“ صرف اتنی بات ہے کہ اللہ کا کوئی نیا کام کرنا مخلوق کے نئے کام کرنے سے مشابہت نہیں رکھتا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے (سورۃ الشوری) میں فرمایا ہے ”اس جیسی کوئی چیز نہیں (نہ ذات میں، نہ صفات میں) اور وہ بہت سننے والا، بہت دیکھنے والا ہے۔“ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی یہ حدیث بیان کی کہ اللہ تعالیٰ جو نیا حکم چاہتا ہے دیتا ہے اور اس نے نیا حکم یہ دیا ہے کہ تم نماز میں باتیں نہ کرو۔تشریح:اس کو ابوداؤد نے وصل کیا ہے یہ باب لا کر امام بخاری نے یہ ثابت کیا ہے کہ اللہ کے صفات فعلیہ جیسے کلام کرنا ‘مارنا‘پیدا کرنا‘اترنا‘چڑھنا‘ہنسنا‘تعجب کرنا‘وقتاً فوقتاًحادث ہوتے رہتے ہیں اس طرح ہر ساعت اس پروردگار کے نئے نئے انتظامات نمود ہوتے رہتے ہیں نئے نئے احکام صادر ہوتے رہتے ہیں اور جن لوگوں نے صفات فعلیہ کا اس بنا پر انکار کیا ہے کہ وہ حادث ہیں اور اللہ تعالیٰ حوادث کا محل نہیں ہو سکتا ‘وہ بیوقوف ہیں قرآن حدیث سے یہ ثابت ہے کہ وہ نئے نئے کام کرتا ہے نئے نئے احکام اتارتا رہتا ہے ان اللہ علی کل شئی قدیر آیات باب میں پہلے یہ فرمایا کہ اس کی مثل کوئی چیز نہیں ہے یہ تنزیہہ ہوئی پھر فرمایا وہ سنتا اور جانتا ہے یہ اس کی صفات کا اثبات ہوا اہلحدیث اس اعتقاد پر ہیں جو متوسط ہے درمیان تعطیل اور تشبیہ کے معطلہ تو جہمیہ اور معتزلہ ہیں جو اللہ اکی ان تمام صفات کا انکار کرتے ہیں جو مخلوق میں بھی پائے جاتے ہیں جیسے سننا ‘دیکھنا‘ بات کرنا وغیرہ اور مشبحہ مجسمہ ہیں جو اللہ پاک کی تمام صفات کو مخلوق سے مشابہت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بھی آدمی کی طرح گوشت پوست سے مرکب ہے ہماری طرح مترادف آنکھیں رکھتا ہے حالانکہ لیس کمثلہ شئی وھو السمیع البصیر اہل حدیث صفات باری کو کسی مخلوق سے مشابہت نہیں دیتے۔
حدیث ترجمہ:
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: تم اہل کتاب سےان کی کتابوں کے متعلق کیوں دریافت کرتے ہو، حالانکہ تمہارے پاس جو خود اللہ کی کتاب موجود ہے جو زمانے کے اعتبار سے اللہ کی طرف سے نئی نئی آئی ہے۔ تم اسے پڑھتے ہو، وہ خالص ہے۔ اس میں کوئی ملاوٹ نہیں؟
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
اللہ تعالیٰ کا کوئی نیا کام کرنا مخلوق کے نئے کام سے مشابہت نہیں رکھتا کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ا ”س جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے۔“ ¤سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب چاہتا ہے کہ کوئی نیا حکم دیتا ہے اور اس نے نیان حکم یہ دیا ہے کہ نماز میں کلام نہ کرو۔“¤
حدیث ترجمہ:
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے حاتم بن وردان نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ تم اہل کتاب سے ان کی کتابوں کے مسائل کے بارے میں کیونکر سوال کرتے ہو، تمہارے پاس خود اللہ کی کتاب موجود ہے جو زمانہ کے اعتبار سے بھی تم سے سب سے زیادہ قریب ہے، تم اسے پڑھتے ہو، وہ خالص ہے اس میں کوئی ملاوٹ نہیں۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Ikrima: Ibn 'Abbas (RA) said, "How can you ask the people of the Scriptures about their Books while you have Allah's Book (the Qur'an) which is the most recent of the Books revealed by Allah, and you read it in its pure undistorted form?"