قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ السَّلَمِ (بَابُ الرَّهْنِ فِي السَّلَمِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

2134. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ تَذَاكَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ فِي السَّلَفِ فَقَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى مِنْ يَهُودِيٍّ طَعَامًا إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ وَارْتَهَنَ مِنْهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ

صحیح بخاری:

کتاب: بیع سلم کے بیان میں

تمہید کتاب (باب : بیع سلم میں گروی رکھنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2134.

حضرت ا عمش سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے ابراہیم نخعی کے سامنے بیع سلم میں گروی رکھنے کا ذکر کیا تو انھوں نے کہا: مجھے اسود نے حضرت عائشہ  ؓ سے حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک یہودی سےمعین مدت تک ادائیگی پر کچھ غلہ خریدا اور اسکے پاس لوہے کی زرہ گروی رکھ دی۔