تشریح:
(۱) اللہ تعالیٰ سے دعا کے وقت عاجزی، خشوع خضوع اور سادگی بڑی مؤثر چیز ہے۔
(۲) ”تمھارے اس خطبے کی طرح“ یعنی آپ نے خطبہ تو دیا تھا مگر وہ تمھارے خطبوں کی طرح نہیں تھا بلکہ اس میں دعائے استغفار اور عاجزی کا اظہار تھا، کوئی تقریر نہ تھی۔
(۳) جمہورعلماء کے نزدیک امام نماز پڑھا کر خطبہ دے، تاہم قبل از نماز بھی جائز ہے۔ واللہ أعلم۔