تشریح:
(1) ”پانچ وسق“ وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ صاع ایک پیمانہ ہے، وزن نہیں۔ اس میں غلے کی ہر قسم کا وزن مختلف ہوگا مگر اوسط وزن ۲ سیر ۴ چھٹانک اور موجودہ وزن کے مطابق ۰۹۹۔۲ کلو گرام ہوتا ہے۔ گویا وسق ۳ من ۱۵ سیر اور موجودہ وزن کے مطابق ۹۷۱۔۱۲۵ کلو گرام اور پانچ وسق ۸۵۵۔۶۲۹ کلو گرام (تقریباً ۱۶ من) کے ہوتے ہیں۔ اگر زمین کی غلے کی پیداوار اس سے کم ہو تو اس میں زکاۃ (عشر وغیرہ) نہ ہو گی۔
(2) ”پانچ اوقیہ“ ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے۔ پانچ اوقیے ۲۰۰ درہم ہوں گے۔ درہم سکہ بھی تھا اور وزن بھی۔ آج کل اکثر علماء کے نزدیک اس وزن کی چاندی کی قیمت نصاب ہے۔ اس سے کم میں زکاۃ نہیں۔ ۲۰۰ درہم کا وزن تقریباً ساڑھے باون تولے ہے۔ اور موجودہ وزن کے مطابق ۳۶۰۔۶۱۲ گرام ہوتا ہے۔ مروجہ کرنسی کی زکاۃ اسی حساب سے ہوگی۔