تشریح:
(1) حیض کے کپڑوں سے مراد لنگوٹی وغیرہ بھی ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے، انھوں نے حیض کے لیے مکمل لباس الگ رکھا ہوا ہو اور یہ بہتر ہے۔
(2) حیض کی حالت میں اگر مرد کے کپڑوں یا جسم کو حیض کا خون لگنے کا احتمال نہ ہو تو اس حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹا جا سکتا ہے۔ اس سے بوس و کنار بھی جائز ہے۔ صرف جماع حرام ہے۔