قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ (بَابُ مُضَاجَعَةِ الْحَائِضِ)

حکم : صحیح 

284. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسًا يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا طَامِثٌ أَوْ حَائِضٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَكَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ وَصَلَّى فِيهِ ثُمَّ يَعُودُ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَلَمْ يَعْدُهُ وَصَلَّى فِيهِ

مترجم:

284.

حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی چادر میں رات گزارتے تھے، حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی، چنانچہ اگر آپ کو مجھ سے کچھ (خون) لگ جاتا تو آپ صرف اتنی جگہ دھو لیتے، زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھتے، پھر (دوبارہ میرے ساتھ) لیٹ جاتے، چنانچہ اگر کچھ (خون) مجھ سے آپ کے کپڑوں کو لگ جاتا تو اسی طرح کرتے، (صرف اتنی جگہ دھوتے) اس سے زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے۔