سنن نسائی:
کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
(باب: شہادت مانگنے کا بیان)
Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: Asking For Martyrdom)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
3164. حضرت عرباض بن ساریہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’شہداء اور بستروں پر فوت ہونے والے‘ طاعون سے فوت ہونے والوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جھگڑا کریں گے۔ شہداء کہیں گے: یہ ہمارے بھائی ہیں کیونکہ ہی بھی ہماری طرح قتل ہی ہوئے ہیں۔ اور بستروں پر فوت ہونے والے کہیں گے: یہ ہمارے بھائی ہیں کیونکہ یہ ہماری طرح بستروں پر فوت ہوئے ہیں۔ رب تبارک وتعالیٰ فرمائے گا: ان کے زخم دیکھو۔ اگر ان کے زخم مقتولین کے زخموں کی طرح ہیں تو یہ ان میں شمار ہوں گے اور ان کے ساتھ رہیں گے۔ جب دیکھا جائے گا تو ان کے زخم شہداء کے زخموں جیسے ہوں گے۔‘‘