قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ نَفَقَةِ الْبَائِنَةِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمة الباب:

3587 .   أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ طَلَّقَنِي زَوْجِي فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُكْنَى وَلَا نَفْقَةً قَالَتْ فَوَضَعَ لِي عَشْرَةَ أَقْفِزَةٍ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لَهُ خَمْسَةٌ شَعِيرٌ وَخَمْسَةٌ تَمْرٌ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ صَدَقَ وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ فُلَانٍ وَكَانَ زَوْجُهَا طَلَّقَهَا طَلَاقًا بَائِنًا

سنن نسائی:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مطلقہ بائنہ (جس سے رجوع نہیں ہوسکتا) کا نان ونفقہ (خاوند کے ذمے نہیں)

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3587.   حضرت ابوبکر بن حفص نے کہا کہ میں اور حضرت ابوسلمہ حضرت فاطمہ بنت قیسؓ کے پاس حاضر ہوئے۔ وہ فرمانے لگیں: مجھے میرے خاوند نے آخری طلاق دے دی‘ مجھے رہائش اور پورا نفقہ نہ دیا بلکہ اپنے ایک چچا زاد بھائی کے پاس میرے لیے دیں قفیز رکھ چھوڑے: پانچ گندم کے اور پانچ جوکے۔ چنانچہ میں رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوئی اور اس بارے میں بات کی تو آپ نے فرمایا: ”وہ درست کہتا ہے۔“ اور مجھے کسی کے گھر میں عدت گزارنے کا حکم دیا۔ انہیں ان کے خاوند نے طلاق بائنہ (جس کے بعد جماع ممکن نہ ہو) دے دی تھی۔