موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْخَيْلِ وَالسَّبقِ وَالرَّمیِ (بَابُ الخَیلِ مَعقُودٌ فِی نَوَاصِیہَا الخَیر)
حکم : صحیح
3598 . أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْخَيْلُ ثَلَاثَةٌ فَهِيَ لِرَجُلٍ أَجْرٌ وَهِيَ لِرَجُلٍ سَتْرٌ وَهِيَ عَلَى رَجُلٍ وِزْرٌ فَأَمَّا الَّذِي هِيَ لَهُ أَجْرٌ فَالَّذِي يَحْتَبِسُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَتَّخِذُهَا لَهُ وَلَا تُغَيِّبُ فِي بُطُونِهَا شَيْئًا إِلَّا كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ شَيْءٍ غَيَّبَتْ فِي بُطُونِهَا أَجْرٌ وَلَوْ عَرَضَتْ لَهُ مَرْجٌ وَسَاقَ الْحَدِيثَ
سنن نسائی:
کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل
(باب: قیامت تک گھوڑے کی پیشانی میں خیروبرکت رکھ دی گئی ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3598. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”قیامت تک کے لیے (جہاد کے لیے رکھے گئے) گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر رکھ دی گئی ہے۔ گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں: کچھ تو آدمی کے لیے ثواب کا ذریعہ ہیں‘ کچھ پردہ پوشی کا کام دیتے ہیں اور کچھ گناہ کا سبب ہیں۔ ثواب تو اس شخص کے لیے ہے جو انہیں جہاد فی سبیل اللہ کے لیے وقف کردیتا ہے بلکہ وہ انہیں پالتا ہی جہاد کے لیے ہے۔ ایسے گھوڑے جو بھی اپنے پیٹ میں ڈالیں‘ ا س کے عوض میں اس شخص کے لیے ثواب لکھا جاتا ہے اور اگر کوئی چراگاہ سامنے آجائے…الخ۔“