قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ جَمْعُ الْمُسْتَحَاضَةِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ وَغُسْلُهَا إِذَا جَمَعَتْ)

حکم : صحیح 

361. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا مُسْتَحَاضَةٌ فَقَالَ تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ

مترجم:

361.

حضرت زینب بنت حجش ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ سے کہا: تحقیق میں استحاضہ والی عورت ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنے حیض کے دنوں میں نماز سے رکی رہو، پھر غسل کرو اور ظہر کو مؤخر کرو اور عصر کو جلدی کرو اور غسل کرکے دونوں نمازیں پڑھو۔ اسی طرح مغرب کو مؤخر کرو اور عشاء کو جلدی کرو اور غسل کرکے دونوں نمازیں اکٹھی پڑھو۔ اور فجر کے لیے الگ غسل کرو۔‘‘