تشریح:
دونوں روایات کی سند میں کچھ فرق ہے۔ کتاب والی روایت میں عروہ براہ راست حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے بیان فرماتے ہیں جبکہ حفظ والی روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا واسطہ ہے۔ حضرت عروہ نے دونوں سے روایت سنی ہے۔ حضرت فاطمہ سے بھی اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی، کیونکہ ان کی دونوں سے ملاقات ثابت ہے۔ بعض محدثین نے اسے ابن ابی عدی کی غلطی قرار دے کر پہلی روایت کو منقطع قرار دیا ہے، لیکن پہلی بات درست ہے۔ واللہ أعلم۔ مزید دیکھیے، حدیث: ۲۱۶ اور اس کے فوائد و مسائل۔