قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ)

حکم : صحیح (الألباني)

5455. أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي بلَالُ بْنُ يَحْيَى أَنَّ شُتَيْرَ بْنَ شَكَلٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَلِّمْنِي تَعَوُّذًا أَتَعَوَّذُ بِهِ فَأَخَذَ بِيَدِي ثُمَّ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَشَرِّ بَصَرِي وَشَرِّ لِسَانِي وَشَرِّ قَلْبِي وَشَرِّ مَنِيِّي قَالَ حَتَّى حَفِظْتُهَا قَالَ سَعْدٌ وَالْمَنِيُّ مَاؤُهُ خَالَفَهُ وَكِيعٌ فِي لَفْظِهِ

سنن نسائی:

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

تمہید کتاب (باب: کان اور آنکھ کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5455.

حضرت شکل بن حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نبئ اکرم ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور کہا:اے اللہ کے نبی! مجھے ایسے کلمات سکھائیے جن کے ساتھ میں پناہ حاصل کیا کروں۔ آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: ”(یوں) کہہ (اے اللہ!) میں اپنے کان‘ آنکھ‘ زبان‘ دل اور منی کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ حتیٰ کہ میں نے ان کلمات کو یاد کر لیا۔ (راوی حدیث) سعد بن اوس نے کہا: منی سے مراد اس (شخص) کا پانی‘ یعنی نطفہ ہے۔ وکیع (ابن الجراح) نے اس حدیث کے لفظوں میں اس (ابو نعیم) کی مخالفت کی ہے۔ (اگلی روایت کے الفاظ دیکھنے سے اختلاف صریح طور پر کھل جاتا ہے)۔