سنن نسائی:
کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل
(باب: معوذتین کی قراءت کی فضیلت)
Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Recitation in Subh on Friday)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
954.
حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آج رات مجھ پر کچھ آیات نازل ہوئی ہیں کہ ان جیسی آیات کبھی بھی نہیں دیکھی گئیں۔ اور وہ ( قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) اور (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ) ہیں۔“