قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ قِرَاءَةِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ)

حکم : صحیح 

1005. أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ قَالَ هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ فَذَكَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ سُورَتَيْنِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ

مترجم:

1005.

حضرت ابووائل بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کے پاس کہا کہ میں نے تمام مفصل سورتیں آج رات ایک رکعت میں پڑھ لیں۔ آپ نے فرمایا: شعر کی طرح تیز تیز کتر ڈالیں۔ اللہ عزوجل کی قسم! میں ان ملتی جلتی سورتوں کو بخوبی پہچانتا ہوں جنھیں اللہ کے رسول ﷺ ملا کر پڑھا کرتے تھے۔ پھر انھوں نے مفصل سورتوں میں سے بیس سورتیں ذکر کیں۔ ہر رکعت میں دو دو سورتیں۔