موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ قِرَاءَةِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ)
حکم : صحیح الإسناد
1006 . أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّي قَرَأْتُ اللَّيْلَةَ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ فَقَالَ هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ لَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ مِنْ آلِ حم
سنن نسائی:
کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل
باب: ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1006. حضرت مسروق حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: تحقیق میں نے آج رات تمام مفصل سورتیں ایک رکعت میں پڑھ لیں۔ انھوں نے فرمایا: تو نے اس طرح تیز تیز پڑھا ہوگا جیسے شعر پڑھے جاتے ہیں؟ لیکن اللہ کے رسول ﷺ تو ملتی جلتی بیس سورتیں (دس رکعتوں میں) پڑھتے تھے جو مفصل سے حم والی سورتیں تھیں۔ (جن سورتوں کے شروع میں حم ہے۔)