Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Making one's voice beautiful when reciting Quran)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1016.
حضرت براء بن عازب ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن مجید کو پرسوز آواز سے پڑھا کرو۔“ راویٔ حدیث ابن عوسجہ بیان کرتے ہیں کہ یہ الفاظ [زَيِّنُوا الْقُرْآنَ] میں بھول گیا تھا حتیٰ کہ (میرے ساتھی) ضحاک بن مزاحم نے مجھے یاد دلائے۔
تشریح:
قرآن مجید کو توجہ، تصحیح اور حضور قلب سے پڑھنا کہ قاری اور سامعین پر اس کا مثبت اثر ہو، شریعت کا مطلوب ہے، البتہ گانے کا انداز نہ ہو، یعنی ساز کی بجائے سوز ہو۔ پڑھنے اور سننے والے پر خشیت الٰہی طاری ہو۔ دونوں کو رونا آئے نہ کہ طرب کی کیفیت پیدا ہو اور واہ واہ کے نعرے بلند ہوں۔ ریا کاری اور تحسین کے لیے پڑھنا موجب عذاب ہے۔ أعاذنا اللہ منه۔ اگر خوبصورت کلام کو پرسوز اور اچھی آواز سے پڑھا جائے تو یہ چیز کلام کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیتی ہے جیسا کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کریم کو اپنی آوازوں کے ساتھ خوبصورت بناؤ، اس لیے کہ خوبصورت آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔“ (سلسلة الأحادیث الصحیحة: ۴۰۱/۲، حدیث: ۷۷۱)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم قرآن کو اپنی آواز سے مزین کرو۔“ عبدالرحمٰن بن عوسجہ کہتے ہیں: میں اس جملے«زَيِّنُوا الْقُرْآنَ» کو بھول گیا تھا یہاں تک کہ مجھے ضحاک بن مزاحم نے یاد دلایا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Al-Bara' (RA) bin Azib said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'Make your voices beautiful when you recite Quran'".