باب: رکوع کو جاتے وقت کندھوں کے برابر رفع الیدین کرنا
)
Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Raising the hands parallel to the shoulders before bowing)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1025.
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب آپ نماز شروع فرماتے اور جب رکوع کو جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتیٰ کہ انھیں کندھوں کے برابر کرتے۔
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب آپ نماز شروع فرماتے اور جب رکوع کو جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتیٰ کہ انھیں کندھوں کے برابر کرتے۔
حدیث حاشیہ:
دیکھیے حدیث نمبر: ۸۷۹: ۸۸۰۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے، یہاں تک کہ آپ انہیں اپنے مونڈھوں کے بالمقابل لے جاتے۱؎ ، اور جب رکوع کرتے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ان دونوں روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں توسّع ہے کہ کبھی آپ دونوں ہاتھ کانوں کے اطراف تک اٹھاتے اور کبھی مونڈھوں کے بالمقابل لے جاتے ، اور بعض نے دونوں میں تطبیق اس طرح سے دی ہے کہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں تو مونڈھوں کے بالمقابل رکھتے ، اور انگلیوں کے سرے کانوں کے بالمقابل رکھتے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Salim that: His father said: "I saw the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) when he started to pray, raise his hands until they were parallel to his shoulders, (and he did that) when he bowed and when he raised his head from bowing".