قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ مَوَاضِعِ الرَّاحَتَيْنِ فِي الرُّكُوعِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1036.   أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ قَالَ أَتَيْنَا أَبَا مَسْعُودٍ فَقُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ بَيْنَ أَيْدِينَا وَكَبَّرَ فَلَمَّا رَكَعَ وَضَعَ رَاحَتَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ وَجَافَى بِمِرْفَقَيْهِ حَتَّى اسْتَوَى كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقَامَ حَتَّى اسْتَوَى كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ

سنن نسائی:

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان 

  (

باب: رکوع میں ہتھیلیوں کی جگہ

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1036.   حضرت سالم بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود ؓ کے پاس گئے اور ان سے گزارش کی کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی نماز بیان کیجیے۔ آپ ہمارے آگے کھڑے ہوگئے اور اللہ اکبر کہا۔ جب آپ نے رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور انگلیاں اس سے نیچے رکھیں اور اپنی کہنیوں کو پہلوؤں سے دور رکھا حتیٰ کہ آپ کا ہر عضو سیدھا اور درست ہوگیا۔ پھر سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہا اور کھڑے ہوگئے حتیٰ کہ آپ کا ہر عضو سیدھا اور درست ہوگیا۔