قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ مَوَاضِعِ أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ فِي الرُّكُوعِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1037 .   أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّهَاوِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَلَا أُصَلِّي لَكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقُلْنَا بَلَى فَقَامَ فَلَمَّا رَكَعَ وَضَعَ رَاحَتَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ مِنْ وَرَاءِ رُكْبَتَيْهِ وَجَافَى إِبْطَيْهِ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَامَ حَتَّى اسْتَوَى كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ ثُمَّ سَجَدَ فَجَافَى إِبْطَيْهِ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ ثُمَّ قَعَدَ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ ثُمَّ سَجَدَ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ ثُمَّ صَنَعَ كَذَلِكَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهَكَذَا كَانَ يُصَلِّي بِنَا

سنن نسائی:

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان 

  (

باب: رکوع میں ہاتھوں کی انگلیوں کی جگہ

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1037.   حضرت سالم سے روایت ہے کہ حضرت عقبہ بن عمرو ؓ نے کہا: کیا میں تمھارے سامنے اس طرح نماز نہ پڑھوں جس طرح میں نے رسول اللہ ﷺ کو پڑھتے دیکھا ہے؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں! آپ کھڑے ہوئے۔ جب رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور اپنی انگلیوں کو گھٹنوں سے نیچے رکھا اور اپنی بغلوں کو کھولا (بازوؤں کو پہلو سے دور رکھا) حتیٰ کہ آپ کا ہر عضو سیدھا ہو گیا۔ پھر آپ نے سجدہ کیا اور اپنی بغلوں کو کھولا (بازوؤں کو پہلو سے دور رکھا) حتیٰ کہ آپ کا ہر عضو (اپنی جگہ پر) ٹھہر گیا۔ پھر بیٹھے حتیٰ کہ آپ کا ہر عضو (اپنی جگہ پر) ٹھہر گیا۔ پھر سجدہ کیا حتیٰ کہ ہر عضو (اپنی جگہ پر) ٹھہر گیا۔ پھر آپ نے چاروں رکعات میں اسی طرح کیا۔ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے اور آپ ہمیں اسی طرح نماز پڑھاتے تھے۔