Sunan-nasai:
The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
(Chapter: The prohibition of reciting Qur'an while bowing)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1040.
حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ مجھے نبی ﷺ نے قسی اور ریشمی کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے روکا ہے اور اس بات سے بھی کہ میں رکوع کی حالت میں قرآن مجید پڑھوں۔
تشریح:
(1) قسی کپڑے سے مراد قس (مصر کی ایک بستی) میں بنائے گئے کپڑے ہیں جن میں ریشمی پٹیاں ہوتی تھیں یا جن کا تانا ریشم سے ہوتا تھا اور بانا سوتی۔ چونکہ اس میں ریشم کافی مقدار میں ہوتا تھا، لہٰذا اس سے بھی منع فرما دیا، البتہ اگر ایک آدھ پٹی ریشم کی ہو تو کوئی حرج نہیں، مثلاً: صرف مردوں کے لیے ہے۔ عورتوں کے لیے ریشم اور سونا پہننا جائز ہے۔ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [أُحِلّالذهبَ والحريرَ لإناثِ أمِّتي وحُرِّمَ على ذكورها] ”سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال کر دیا گیا ہے اور مردوں پر حرام۔ (جامع الترمذي، اللباس، حدیث:۱۷۲۰، و سنن النسائي، الزیینة، حدیث: ۵۱۵۱، واللفظ له)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے قسی ۱؎ اور حریر ۲؎ اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے روکا ہے، اور اس بات سے بھی کہ میں رکوع کی حالت میں قرآن پڑھوں۔ دوسری بار راوی نے «أَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ» کے بجائے «أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا» کہا۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ایک ریشمی کپڑا ہے قس کی طرف منسوب ہے جو ایک جگہ کا نام ہے۔ ۲؎ : خالص ریشمی کپڑا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Ali (RA) said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing A-Qassi and silk, and gold rings, and from reciting Qur'an when bowing".