Sunan-nasai:
The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
(Chapter: What is to be said when standing up (after bowing))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1066.
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب (رکوع سے اٹھتے وقت) [سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ] کہتے تو یوں فرماتے: [اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ ……… مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ] ”اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تعریف ہے، اس قدر کہ آسمان و زمین بھر جائیں اور ہر وہ چیز بھر جائے جو تو ان کے بعد چاہے۔“
تشریح:
(1) یعنی وہ تعریف اگر مجسم ہو جائے تو سب کچھ سے بڑھ جائے۔ ممکن ہے ثواب کی طرف اشارہ ہو۔ (2) رکوع کے بعد قومے میں یہ دعا پڑھنا مسنون ہے۔ (3) رکوع کے بعد اعتدال و اطمینان ضروری ہے کیونکہ اعتدال کے بغیر اس دعا کا قومے میں پڑھنا ممکن نہیں۔ (4) ہر نمازی کے لیے یہ دعا مستحب ہے، خواہ وہ امام ہو یا مقتدی یا منفرد کیونکہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پڑھی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم کو حکم دیا کہ ”نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ہے۔“ (صحیح البخاري، الأذان، حدیث: ۶۳۱) آپ کا یہ فرمان پوری امت کے لیے ہے۔ (5) ہر نماز میں یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے، خواہ وہ فرض ہو یا نفل۔ بعض علماء اسے نفلی نماز کے ساتھ خاص کرتے ہیں لیکن تخصیص کی کوئی دلیل نہیں۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے، تو «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ» ”اے اللہ! تیری تعریف ہے، آسمانوں بھر، زمین بھر اور اس کے بعد تو جس چیز بھر چاہے“ کہتے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn 'Abbas (RA) that: When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Sami Allahu liman hamidah (Allah hears the one who praises Him)', he said: "Allahumma Rabbana wa lakal-hamd, mil'as-samawati wa mil'al-ardi wa mil'ama shi'ta min shai'in ba'd ( O Allah, our Lord, to You be the Praise, filling the heavens, filling the Earth, and filling whatever else You will")".