قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ تَرْكِ الْقُنُوت)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1080 .   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ خَلَفٍ وَهُوَ ابْنُ خَلِيفَةَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيٍّ فَلَمْ يَقْنُتْ ثُمَّ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنَّهَا بِدْعَةٌ

سنن نسائی:

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان 

  (

باب: قنوت چھوڑ دینا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1080.   حضرت ابو مالک اشجعی نے اپنے والد محترم (طارق بن اشیم) ؓ سے بیان کیا، انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے قنوت نہ فرمائی۔ میں نے ابوبکر ؓ کے پیچھے نماز پڑھی، انھوں نے بھی قنوت نہ کی۔ میں نے عمر ؓ کے پیچھے نماز پڑھی، انھوں نے بھی قنوت نہ کی۔ میں نے عثمان ؓ کے پیچھے نماز پڑھی، انھوں نے بھی قنوت نہ کی۔ میں نے علی ؓ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے بھی قنوت نہ کی۔ پھر فرمایا: اے بیٹے! یہ بدعت ہے۔