Sunan-nasai:
The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
(Chapter: Prostrating on the knees)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1098.
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے، نبی ﷺ کو حکم دیا گیا کہ آپ سات اعضاء پر سجدہ کریں ……… اور آپ کو بال اور کپڑے سمیٹنے سے روکا گیا ……… دونوں ہاتھوں پر، دونوں گھٹنوں پر اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کے کناروں پر۔ (حدیث کے راوی) سفیان نے کہا: ابن طاؤس نے اپنے دونوں ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھے اور انھیں ناک پر سے گزارا اور فرمایا: یہ ایک عضو ہے۔ (امام نسائی نے فرمایا) یہ (امام نسائی نے فرمایا) لفظ (میرے استاذ) محمد بن منصور کے ہیں۔
تشریح:
امام نسائی رحمہ نے یہ روایت دو استادوں سے سنی۔ ایک محمد بن منصور اور دوسرے عبداللہ بن محمد ہیں۔ روایت میں بیان کردہ الفاظ محمد بن منصور کے ہیں۔ عبداللہ بن محمد کے الفاظ اس سے کچھ مختلف ہوسکتے ہیں، اگرچہ معنیٰ دونوں کے ایک ہی ہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کو سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا، اور بالوں اور کپڑوں کو سمیٹنے سے روکا گیا: اپنی دونوں ہتھیلیوں، دونوں گھٹنے اور انگلیوں کے سروں پر۔ سفیان کہتے ہیں: ابن طاؤس نے اپنے دونوں ہاتھ پیشانی پر رکھے، اور انہیں اپنی ناک پر گزارا، اور کہا: یہ سب ایک ہے۔ امام نسائی کہتے ہیں: یہ الفاظ محمد بن منصور کے ہیں۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn 'Abbas (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "I have been commanded to prostrate on seven bones: on the forehead"- and he pointed with his hand- "on the nose, the hands, the knees and the ends of the feet".