قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ مَكَانِ الْيَدَيْنِ مِنْ السُّجُود)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1102 .   أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ نَاصِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ يَذْكُرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَقُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ فَكَانَتْ يَدَاهُ مِنْ أُذُنَيْهِ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي اسْتَقْبَلَ بِهِمَا الصَّلَاةَ

سنن نسائی:

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان 

  (

باب: سجدے میں دونوں ہاتھوں کی جگہ

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1102.   حضرت وائل بن حجر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا تو میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کو بغور دیکھوں گا۔ (میں نے دیکھا کہ) آپ نے اللہ اکبر کہا اور اپنے ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ میں نے آپ کے انگوٹھے آپ کے کانوں کے قریب دیکھے۔ جب آپ نے رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ أکبر کہا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر اپنا سر (رکوع سے) اٹھایا تو آپ نے کہا: [سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ] پھر اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا تو آپ کے دونوں ہاتھ کانوں سے اسی جگہ تھے جہاں نماز شروع کرتے وقت تھے۔ (یعنی کانوں کے برابر تھے)۔