تشریح:
(1) امام نسائی رحمہ اللہ اس باب کے تحت یہ احادیث لا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وضو میں پاؤں دھونا واجب ہے کیونکہ اگر پاؤں پر مسح کا حکم ہوتا اور اسے دھونا واجب نہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایڑیوں کے خشک رہ جانے پر اس قدر سخت وعید نہ سناتے۔ جب صرف ایڑیوں کے خشک رہ جانے پر اس قدر سخت وعید ہے تو پورا پاؤں نہ دھونا اور صرف مسح پر اکتفا کرنا کس طرح درست ہوسکتا ہے، البتہ وضو کرنے کے بعد پہنی ہوئی جرابوں اور موزوں پر مسح کی اجازت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: ۱۸۲، و صحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: ۲۷۴، و جامع الترمذي، الطھارۃ، حدیث: ۹۹)
(2) [وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ……… الخ] بددعا بھی ہوسکتی ہے اور خبر بھی۔