Sunan-nasai:
The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
(Chapter: Moderation in prostration)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1110.
حدیث انس ؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سجدے میں اعتدال اختیار کرو اور کوئی شخص اپنے بازو اس طرح زمین پر نہ بچھائے جس طرح کتا بچھاتا ہے۔“ یہ لفظ حضرت اسحاق بن ابراہیم کے ہیں۔
تشریح:
اس وضاحت کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ اس روایت کو امام نسائی رحمہ اللہ نے دو سندوں سے بیان کیا ہے۔ دونوں سندیں حضرت قتادہ پر متفق ہوتی ہیں۔ پہلی سند حضرت اسحاق بن ابراہیم سے ہے اور دوسری حضرت اسماعیل بن مسعود سے۔ (مزید دیکھیے، حدیث: ۱۰۲۹)
حدیث انس ؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سجدے میں اعتدال اختیار کرو اور کوئی شخص اپنے بازو اس طرح زمین پر نہ بچھائے جس طرح کتا بچھاتا ہے۔“ یہ لفظ حضرت اسحاق بن ابراہیم کے ہیں۔
حدیث حاشیہ:
اس وضاحت کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ اس روایت کو امام نسائی رحمہ اللہ نے دو سندوں سے بیان کیا ہے۔ دونوں سندیں حضرت قتادہ پر متفق ہوتی ہیں۔ پہلی سند حضرت اسحاق بن ابراہیم سے ہے اور دوسری حضرت اسماعیل بن مسعود سے۔ (مزید دیکھیے، حدیث: ۱۰۲۹)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سجدے میں اپنی ہیئت درمیانی رکھو۱؎ اور تم میں سے کوئی اپنے دونوں ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ پھیلائے“ - یہ الفاظ اسحاق بن راہویہ کے ہیں۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : سجدہ میں اپنی ہیئت درمیانی رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے، اور کہنیوں کو زمین سے اور پیٹ کو ران سے الگ رکھے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Maimunah that: When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) prostrated he would hold his arms out from his sides so that if a lamb wanted to pass beneath his arms it would be able to do so.