قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ الْأَمْرِ بِالِاجْتِهَادِ فِي الدُّعَاءِ فِي السُّجُود)

حکم : صحیح 

1120. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتْرَ وَرَأْسُهُ مَعْصُوبٌ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ قَدْ بَلَّغْتُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَى لَهُ أَلَا وَإِنِّي قَدْ نُهِيتُ عَنْ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا رَبَّكُمْ وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَإِنَّهُ قَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ

مترجم:

1120.

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے مرض وفات میں گھر کی کھڑکی کا پردہ ہٹایا۔ آپ کا سر مبارک پٹی سے باندھا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! میں نے تیرا دین لوگوں تک پہنچا دیا (تین دفعہ فرمایا۔) اے لوگو! نبوت کے ذریعے سے خوش خبری دینے والی چیزوں میں سے صرف نیک خواب ہی رہ گئے ہیں جنھیں کوئی شخص دیکھ لے یا اس کے لیے کسی دوسرے کو نظر آئیں۔ خبردار! مجھے رکوع اور سجدے میں قرآن مجید پڑھنے سے روک دیا گیا ہے، لہٰذا جب تم رکوع کرو تو اپنے رب کی عظمت بیان کرو (تسبیحات پڑھو) اور جب سجدہ کرو تو پوری کوشش سے دعا کرو کیونکہ سجدے کی دعا قبولیت کے بہت لائق ہے۔“