موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ الِاسْتِوَاءِ لِلْجُلُوسِ عِنْدَ الرَّفْعِ مِنْ السَّجْدَتَيْنِ)
حکم : صحیح
1151 . أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَى مَسْجِدِنَا فَقَالَ أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ فَقَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ
سنن نسائی:
کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان
باب: دوسرے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد سیدھا بیٹھنا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1151. حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ حضرت مالک بن حویرث ؓ ہماری مسجد میں تشریف لائے اور فرمایا: میں چاہتا ہوں، میں تمھیں دکھاؤں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو کیسے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا: آپ نے جب پہلی رکعت میں دوسرے سجدے سے سر اٹھایا تو بیٹھ گئے۔