موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ السَّهْوِ (بَابُ التَّنَحْنُحِ فِي الصَّلَاةِ)
حکم : ضعیف الإسناد
1211 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ الْحَارِثِ الْعُكْلِيِّ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُجَيٍّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كَانَ لِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعَةٌ آتِيهِ فِيهَا فَإِذَا أَتَيْتُهُ اسْتَأْذَنْتُ إِنْ وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَتَنَحْنَحَ دَخَلْتُ وَإِنْ وَجَدْتُهُ فَارِغًا أَذِنَ لِي
سنن نسائی:
کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز میں(ضرورت کےوقت)کھنکارنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1211. حضرت علی رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے لیے ایک وقت مقرر تھا جب میں اللہ کے رسول ﷺ کے پاس حاضر ہوا کرتا تھا۔ جب میں آپ کے پاس آتا تو اجازت طلب کرتا۔ اگر میں آپ کو نماز کی حالت میں پاتا تو آپ کھنکار دیتے اور میں داخل ہو جاتا اور اگر میں آپ کو فراغت میں پاتا تو آپ مجھے اجازت عنایت فرماتے۔