حضرت علی ؓ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے مسافر کے لیے تین دن رات اور مقیم کے لیے ایک دن رات موزوں پر مسح کی مدت مقرر فرمائی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات کی تحدید فرمائی ہے ۱؎ یعنی (موزوں پر) مسح کے سلسلے میں۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ مدت حدث کے وقت سے معتبر ہو گی نہ کہ موزہ پہننے کے وقت سے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that ‘Ali (RA) said: “The Messenger of Allah (ﷺ) set a time limit of three days and three nights for the traveler, and one day and one night for the resident — meaning, with regard to wiping (over the Khuffs).” (Sahih)