قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتِابُ صِفَةِ الْوُضُوءِ (بَابُ الِانْتِفَاعِ بِفَضْلِ الْوَضُوءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

136.   أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِهِ وَقَالَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا صَنَعْتُ

سنن نسائی:

کتاب: وضو کا طریقہ 

  (

باب: وضو سے بچے پانی سے فائدہ اٹھانا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

136.   حضرت ابوحیہ سے منقول ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے حضرت علی ؓ کو دیکھا، آپ نے اعضائے وضو کو تین تین دفعہ دھویا، پھر کھڑے ہوکر وضو سے بچا ہوا پانی پیا اور فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا۔