موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْجُمْعَةِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ)
حکم : صحیح
1379 . أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُمْ ذَكَرُوا غُسْلَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ إِنَّمَا كَانَ النَّاسُ يَسْكُنُونَ الْعَالِيَةَ فَيَحْضُرُونَ الْجُمُعَةَ وَبِهِمْ وَسَخٌ فَإِذَا أَصَابَهُمْ الرَّوْحُ سَطَعَتْ أَرْوَاحُهُمْ فَيَتَأَذَّى بِهَا النَّاسُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَوَ لَا يَغْتَسِلُونَ
سنن نسائی:
کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل
باب: جمعہ کے دن غسل نہ کر نے کی رخصت
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1379. حضرت قاسم بن محمد بن ابی بکر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ لوگوں نے حضرت عائشہ ؓ کے پاس غسل جمعہ کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا: دراصل کچھ لوگ مدینہ منورہ کی بالائی بستیوں میں رہتے تھے (جو کئی کئی میل دور تھیں۔) وہ جمعے کے لیے (مسجد نبوی میں) آتے تھے۔ انھیں میل کچیل لگا ہوتا۔ جب ہوا چلتی تو ان سے بدبو پھیلتی۔ دوسرے لوگ اس سے تکلیف محسوس کرتے۔ اس بات کا ذکر اللہ کے رسول ﷺ سے کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”تم غسل کرکے نہیں آتے؟“