قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجُمْعَةِ (بَابُ فَضْلِ الْإِنْصَاتِ وَتَرْكِ اللَّغْوِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1403.   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ زِيَادِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ الْقَرْثَعِ الضَّبِّيِّ وَكَانَ مِنْ الْقُرَّاءِ الْأَوَّلِينَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَطَهَّرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كَمَا أُمِرَ ثُمَّ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَأْتِيَ الْجُمُعَةَ وَيُنْصِتُ حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهُ مِنْ الْجُمُعَةِ

سنن نسائی:

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: جمعےکےدن خاموش ر ہنے اور فضول کام نہ کرنے کی فضیلت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1403.   حضرت سلمان ؓ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی شخص جمعے کے دن اس طرح طہارت کرے جس طرح اسے حکم دیا گیا ہے، پھر اپنے گھر سے نکلے حتیٰ کہ جمعے میں حاضر ہو اور خاموش رہے، یہاں تک کہ نماز پوری کرے، تو یہ گزشتہ جمعے سے اب تک ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔“