Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: What To Say After Finishing Wudu)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
148.
حضرت عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو آدمی وضو کرے اور اچھی طرح کرے، پھر یہ پڑھے: [أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ] ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔‘‘ اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے چوپٹ کھول دیے جاتے ہیں۔ جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔
تشریح:
(1) بعض احادیث میں کلمۂ شہادت کے بعد یہ کلمات پڑھنے کا ذکر بھی ملتا ہے: [اللھم اجعلني من التوابین واجعلني من المتطھرین](جامع الترمذي، الطھارۃ، حدیث:۵۵)’’یا اللہ! مجھے بہت زیادہ توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں میں سے بنا دے۔‘‘ لہٰذا کلمۂ شہادت کے ساتھ ان الفاظ کو بھی پڑھنا جائز ہے، لیکن وضو کے بعد دعا پڑھتے ہوئے آسمان کی طرف منہ کرنا اور انگلی سے اشارہ کرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں، لہٰذا اس عمل سے اجتناب کرنا چاہیے۔ (2) ’’جس دروازے سے چاہے داخل ہو۔‘‘ یہ اور اس قسم کے دوسرے وعدے مشروط ہیں، یعنی بشرطیکہ اس سے کوئی ایسا کام صادر نہ ہوا ہو تو عدم مغفرت یا دخول جہنم کا لازمی سبب ہو۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں“ کہا تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے جس سے چاہے وہ جنت میں داخل ہو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that ‘Umar bin Al-Khattab (RA) said: “The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever performs Wudu' and does it well, then says: “Ashhadu an lailaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan ‘abduhu wa rasaluh (I bear witness that there is none worthy of worship except Allah, and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger),” eight gates of Paradise will be opened for him, and he may enter through whichever one he wishes.” (Sahih)