Sunan-nasai:
The Book of Eclipses
(Chapter: Another version)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1485.
حضرت نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گہنا گیا۔ آپ گھبرا کر اپنا کپڑا (بالائی چادر) گھسیٹتے ہوئے گھر سے نکلے حتی کہ مسجد میں آئے اور ہمیں نماز پڑھائی حتی کہ سورج صاف ہوگیا۔ جب سورج صاف ہوگیا تو فرمایا: ’’لوگ کہتے ہیں کہ سورج اور چاند کسی بڑے سردار کی موت ہی پر گہناتے ہیں، حالانکہ یہ حقیقت نہیں۔ سورج اور چاند کسی کی موت و حیات کی وجہ س نہیں گہناتے بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی (عظمت و توحید کی) نشانیوں میں سے دونشانیاں ہیں۔ جب اللہ عزوجل اپنی کسی مخلوق پر تجلی فرماتا ہے تو وہ مخلوق فوراً اس کی اطاعت کرتی ہے۔ جب تم یہ صورت حال دیکھو تو اس قریب ترین فرض نماز کی طرح نماز پڑھو جو تم نے (اب سے پہلے) پڑھی ہے، (یعنی فجر کی طرح۔‘‘)
تشریح:
’’قریب ترین نماز کی طرح‘‘ احناف نے ان الفاظ سے استدلال کیا ہے کہ نمازکسوف میں ایک رکوع ہی کرنا چاہیے، حالانکہ دو رکوع والی روایات اقویٰ اور بالکل صریح ہیں جبکہ اس روایت میں رکوع کا ذکر نہیں۔ باقی رہی تشبیہ تو وہ رکعات کی تعداد میں بھی ہوسکتی ہے، یعنی دورکعات پڑھو۔ کیا مبہم روایت کی وجہ سے بہت سی صریح اور قوی روایات کو چھوڑا جاسکتا ہے؟ پھر لطیفہ یہ ہے کہ صبح کی نماز تو جہراً ہوتی ہے۔ اس تشبیہ کے مطابق تو نمازکسوف جہراً ہونی چاہیے، مگر احناف اس کے قائل نہیں جبکہ جہر کا ذکر صحیح حدیث میں ہے۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ صحیح حدیث کے موافق تو استدلال نہ کیا جائے۔ لیکن دوسری صحیح احادیث کے خلاف استدلال کیا جائے؟ واللہ ھو الموفق۔ علاوہ ازیں مذکورہ روایت کو محققین نے ضعیف قرار دیا ہے، تاہم حدیث کے پہلے حصے: [ان الشمس والقمر لاینکسفان الا لموت عظیم۔۔۔ ولا لحمائۃ] کو تو صحیح قرار دیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس کا مجموعی مضمون دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے، البتہ اس سے اگلا حصہ محققین کے نزدیک بالاتفاق ضعیف ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبٰی شرح سنن النسائی:۱۷؍۹۔۱۴، وضعیف سنن النسائی للالباتی، رقم:۱۴۸۴)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو آپ گھبرائے ہوئے اپنے کپڑے کو گھسیٹتے ہوئے باہر نکلے یہاں تک کہ آپ مسجد آئے ، اور ہمیں برابر نماز پڑھاتے رہے یہاں تک کہ سورج صاف ہو گیا ، جب سورج صاف ہو گیا تو آپ نے فرمایا : ” کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ سورج اور چاند گرہن کسی بڑے آدمی کے مرنے پر لگتا ہے ، ایسا کچھ نہیں ہے ، سورج اور چاند گرہن نہ تو کسی کے مرنے کی وجہ سے لگتا ہے اور نہ ہی کسی کے پیدا ہونے سے ، بلکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ، اللہ تعالیٰ جب اپنی کسی مخلوق کے لیے اپنی تجلی ظاہر کرتا ہے ، تو وہ اس کے لیے جھک جاتی ہے ، تو جب کبھی تم اس صورت حال کو دیکھو تو تم اس تازہ فرض نماز کی طرح نماز پڑھو ، جو تم نے ( گرہن لگنے سے پہلے ) پڑھی ہے “ ۱؎ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ حدیث ضعیف ہے ، آپ نے گرہن کی نماز عام نمازوں کی طرح ایک رکوع سے نہیں پڑھی تھی بلکہ دو رکوع سے پڑھی تھی ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that An-Nu'man bin Bashir said: "The sun eclipsed during the time of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and he rushed out, dragging his cloak until he came to the masjid. He continued leading us in prayer until the eclipse ended. When it ended, he said: 'People claim that the eclipse of the sun and moon only happen when a great man dies, but that is not so. Eclipses of the sun and the moon do not happen for the death or birth of anyone, but they are signs from Allah (SWT), the Mighty and Sublime. When Allah, the Mighty and Sublime, manifests Himself to anything of His creation, it humbles itself before Him, so if you see that then pray like the last obligatory prayer you did before that.'"