باب: امام دعا کے لیے باہر جائے تو اس کی کیا حالت ہونی چاہیے؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Praying for Rain (Al-Istisqa')
(Chapter: The recommended condition for the imam to be in if he goes out)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1506.
حضرت اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ ؓ سے روایت ہے کہ مجھے فلاں شخص نے حضرت ابن عباس ؓ کے پاس بھیجا کہ مین ان سے رسول اللہ ﷺ کی نماز استسقاء کے بارے میں پوچھوں تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ گڑگڑاتے ہوئے، عاجزی کے ساتھ سادہ کپڑوں میں (آرائش اور زینت کے بغیر) نکلے۔ آپ نے تمھارے اس خطبے کی طرح خطبہ نہیں دیا، پھر دو رکعات پڑھیں۔
تشریح:
(۱) اللہ تعالیٰ سے دعا کے وقت عاجزی، خشوع خضوع اور سادگی بڑی مؤثر چیز ہے۔ (۲) ”تمھارے اس خطبے کی طرح“ یعنی آپ نے خطبہ تو دیا تھا مگر وہ تمھارے خطبوں کی طرح نہیں تھا بلکہ اس میں دعائے استغفار اور عاجزی کا اظہار تھا، کوئی تقریر نہ تھی۔ (۳) جمہورعلماء کے نزدیک امام نماز پڑھا کر خطبہ دے، تاہم قبل از نماز بھی جائز ہے۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ کہتے ہیں کہ فلاں نے مجھے ابن عباس ؓ کے پاس بھیجا کہ میں ان سے رسول اللہ ﷺ کی نماز استسقاء کے بارے میں پوچھوں۔ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ (استسقاء کی نماز کے لیے) عاجزی اور انکساری کا اظہار کرتے ہوئے پھٹے پرانے کپڑے میں نکلے، تو آپ نے تمہارے اس خطبہ کی طرح خطبہ نہیں دیا ۱؎ آپ نے دو رکعت نماز پڑھی۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : بلکہ آپ کا خطبہ دعا و استغفار اور اللہ سے عاجزی اور گڑگڑانے پر مشتمل تھا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Hisham bin Ishaq bin Abdullah bin Kinanah that : His father said: "So and so sent me to ask him how the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) prayed for rain (Istisqa')." He said: 'The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) went out beseeching and humble, (dressed) in a state of humility. He did not give a Khutbah like this Khutbah of yours, and he prayed two rak'ahs.'"