Sunan-nasai:
The Book of Praying for Rain (Al-Istisqa')
(Chapter: The imam sitting on the minbar to pray for rain)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1508.
حضرت اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی نمازاستسقاء کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ سادہ کپڑوں میں، عاجزی کے ساتھ، گڑگڑاتے ہوئے نکلے، پھر آپ منبر پر بیٹھے لیکن تمھارے خطبے کی طرح خطبہ نہیں دیا بلکہ آپ دعا کرتے رہے، گڑگڑاتے رہے اور اللہ تعالیٰ کی بزرگی بیان کرتے رہے، پھر آپ نے عیدین کی نماز کی طرح دو رکعات پڑھیں۔
تشریح:
عیدین کی نماز کے ساتھ مشابہت رکعات کی تعداد، وقت، یعنی اس کا وقت بھی سورج نکلنے کے بعد کا ہے، نیز جگہ، یعنی یہ نماز بھی باہر کھلے میدان میں ادا کی جاتی ہے اور جماعت میں ہے، مکمل طور پر مشابہت نہیں کیونکہ اس میں عیدین کی نماز کی طرح زائد تکبیرات نہیں ہیں۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ سے رسول اللہ ﷺ کے استسقاء کی نماز کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ پھٹے پرانے کپڑوں میں عاجزی اور گریہ وزاری کا اظہار کرتے ہوئے نکلے، اور منبر پر بیٹھے، تو آپ نے تمہارے اس خطبہ کی طرح خطبہ نہیں دیا، بلکہ آپ برابر دعا اور عاجزی کرتے رہے، اور اللہ کی بڑائی بیان کرنے میں لگے رہے، اور آپ نے دو رکعت نماز پڑھی جیسے آپ عیدین میں پڑھتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Hisham binIshaq bin Abdullah bin Kinanah that: His father said: "I asked Ibn 'Abbas how the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) prayed for rain. He said: 'The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) went out (dressed) in a state of humility, beseeching and humble. He sat on the minbar but he did not deliver a Khutbah like this Khutbah of yours, rather he kept supplicating, beseeching and saying the takbir, and he prayed two rak'ahs as he used to do during the two 'Eids.'"