باب: دعائے استسقاءمیں امام کالوگو ں کی طرف اپنی پشت کرنا
)
Sunan-nasai:
The Book of Praying for Rain (Al-Istisqa')
(Chapter: The imam turning his back to the people when supplicating during prayers for rain)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1509.
حضرت عباد بن تمیم کے چچا (حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم ؓ) بیان کرتے ہیں کہ میں بھی دعائے استسقاء کے لیے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گیا تھا۔ آپ نے اپنی چادر الٹائی اور لوگوں کی طرف پشت کرلی اور دعا کرنے لگے، پھر دو رکعتیں پڑھائیں اور ان میں بلند آواز سے قراءت کی۔
تشریح:
دعائے استسقاء میں امام کو بھی قبلہ رخ ہونا چاہیے۔ باقی لوگ تو عام دعا میں بھی قبلہ رخ ہوتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کی طرف منہ نہ ہو۔ اس طرح خشوع خضوع اعلیٰ درجے کا ہوگا۔ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے سے خشوع خضوع میں فرق آسکتا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید ؓ کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ استسقاء کی نماز کے لیے نکلے تو آپ نے اپنی چادر پلٹی، اور لوگوں کی جانب اپنی پیٹھ پھیری، اور دعا کی، پھر آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اور قرآت کی تو بلند آواز سے قرآت کی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abbad bin Tamim that : His paternal uncle had told him that he went out with the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) to pray for rain. He turned his rida' around, and turned his back to the people, then he prayed two rak'ahs and recited loudly.