باب: اس شخص کا ثواب جس نے اچھی طرح وضو کیا‘پھر دو رکعتیں پڑھیں
)
Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: The Reward For One Who Performs Wudu’ Well Then Prays Two Rak'ahs)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
151.
حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح بہترین وضو کرے، پھر دو رکعت اس طرح پڑھے کہ دل اور چہرے کی (ظاہراً و باطناً) توجہ اانھی (دو رکعت) کی طرف ہو، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔‘‘
تشریح:
(1) وضو خوب اچھے طریقے سے کرنا چاہیے۔ (2) وضو کے بعد دو رکعتیں پڑھنا مستحب ہے اور انھیں مکمل خشوع و خضوع سے ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ جنت واجب کرنے کا ذریعہ ہیں۔ (3) جو شخص یہ عمل کرتا ہے، اس کے لیے ایمان پر موت آنے کی خوشخبری بھی ہے کیونکہ جنت میں صرف مومن جان ہی داخل ہوگی۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط مسلم؛ على اختلاف فيه. وأخرجه
مسلم وأبو عوانة. ومضى 162) .
إسناده: حدثنا عثمان بن أبي شيبة: ثنا زيد بن الحُبَابِ: ثنا معاوية بن
صالح عن ربيعة بن يزيد عن أبي إدريس الخولاني عن جُبَيْر بن نُفَيْر الحَضْرَمِيِّ عن
عقبة بن عامر الجُهَنِي.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم؛ إلا أن ذِكْرَ جبير بن نُفَيْرٍ فيه غير
محفوظ، كما سبق بيانه عند حديث عقبة هذا برقم (162) ، وهو هناك أتم مما هنا.
والحديث أخرجه النسائي (1/36) : أخبرنا موسى بن عبد الرحمن المَسْرُوقي
قال: حدثنا زيد بن الحُبَابِ... به؛ إلا أنه قال: عن أبي إدريس الخولاني وأبي
عثمان عن جبير بن نفير الحضرمي... به، فزاد في الإسناد: وأبي عثمان.
وقد رواه ابن وهب عن معاوية بن صالح عن أبي عثمان عن جبير بن نفير... به.
أخرجه مسلم وأبو عوانة والمصنف في المكان المشار إليه.
حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح بہترین وضو کرے، پھر دو رکعت اس طرح پڑھے کہ دل اور چہرے کی (ظاہراً و باطناً) توجہ اانھی (دو رکعت) کی طرف ہو، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔‘‘
حدیث حاشیہ:
(1) وضو خوب اچھے طریقے سے کرنا چاہیے۔ (2) وضو کے بعد دو رکعتیں پڑھنا مستحب ہے اور انھیں مکمل خشوع و خضوع سے ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ جنت واجب کرنے کا ذریعہ ہیں۔ (3) جو شخص یہ عمل کرتا ہے، اس کے لیے ایمان پر موت آنے کی خوشخبری بھی ہے کیونکہ جنت میں صرف مومن جان ہی داخل ہوگی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عقبہ بن عامر جہنی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اچھی طرح وضو کرے، پھر دل اور چہرہ سے متوجہ ہو کر دو رکعت نماز ادا کرے، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی حالت نماز میں ادھر ادھر نہ دیکھے، پورے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کرے، اور نہ ہی دل میں کوئی دوسرا خیال لائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that ‘Uqbah bin ‘Amir Al-Juhani said: “The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever performs Wudu and does it well, then prays two Rak’ahs in which his heart and face are focused, Paradise will be his.” (Sahih)