موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الدُّعَاءِ)
حکم : صحیح
1519 . قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَسْتَسْقِي فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ يَدْعُو اللَّهَ وَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ فِي الْحَدِيثِ وَقَرَأَ فِيهِمَا
سنن نسائی:
کتاب: بارش کے وقت دعا کرنے سے متعلق احکام و مسائل
باب: دعا کے بعد نماز استسقاء(دو رکعت)پڑھی جائےگی
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1519. حضرت عباد بن تمیم نے اپنے چچا (حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم ؓ) سے سنا جو کہ اصحاب رسول ﷺ میں سے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن بارش کی دعا کرنے نکلے۔ آپ نے دعا کے وقت لوگوں کی طرف پیٹھ کرلی (یعنی آپ کا رخ مبارک قبلے کی طرف تھا۔) اور آپ نے اپنی چادر بھی الٹائی تھی، پھر (دعا کے بعد) آپ نے دورکعتیں پڑھیں اور ان دونوں میں قراءت بھی کی۔