موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلي
سنن النسائي: كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ (بَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ)
حکم : صحيح
1530 . أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ قَالَ كُنَّا مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي بِطَبَرِسْتَانَ فَقَالَ أَيُّكُمْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا فَقَامَ حُذَيْفَةُ فَصَفَّ النَّاسُ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ صَفًّا خَلْفَهُ وَصَفًّا مُوَازِيَ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِالَّذِي خَلْفَهُ رَكْعَةً ثُمَّ انْصَرَفَ هَؤُلَاءِ إِلَى مَكَانِ هَؤُلَاءِ وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَلَمْ يَقْضُوا
سنن نسائی:
کتاب: نماز کے خوف سے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز خوف سے متعلق احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1530. حضرت ثعلبہ بن زہدم بیان کرتے ہیں کہ ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں (جہاد کر رہے) تھے۔ انھوں نے کہا: تم میں سے کس نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز خوف پڑھی ہے؟ حضرت حذیفہ ؓ نے فرمایا: میں نے، پھر حضرت حذیفہ اٹھے اور لوگوں کی دوصفیں بنائیں۔ اپنے پیچھے والی صف کو آپ نے ایک رکعت پڑھائی، پھر یہ ان کی جگہ چلے گئے اور وہ (آپ کے پیچھے) آگئے۔ آپ نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی، پھر انھوں نے دوسری رکعت نہیں پڑھی۔