Sunan-nasai:
The Book of the Fear Prayer
(Chapter: The narrations mentioned for the Fear Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1542.
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے کسی جنگ کے دنوں میں نمازخوف پڑھائی تو ایک گروہ آپ کے پیچھے کھڑا ہوگیا اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابل کھڑا رہا۔ آپ نے اپنے ساتھ والوں کو ایک رکعت پڑھا دی، پھر وہ چلے گئے اور دوسرے آگئے۔ آپ نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھا دی، پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت اپنے طور پر پڑھ لی۔
تشریح:
ان احادیث میں نماز کے دوران میں آنا جانا، دشمن کے مقابل کھڑا ہونا، خواہ منہ کسی طرف بھی کرنا پڑے، اسی طرح امام کا ٹھہرنا اور آنے جانے والوں کا انتظار کرنا یہ سب نماز خوف کی خصوصیات ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور کرم نوازی ہے، ان سے نماز کی حیثیت اور ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ ممکن ہے نماز کی شان بڑھ جائے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے بعض غزوات میں خوف کی نماز پڑھی، تو ایک گروہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوا، اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ میں رہا، تو جو لوگ آپ کے ساتھ تھے انہیں آپ نے ایک رکعت پڑھائی، پھر یہ لوگ چلے گئے، اور دوسرے لوگ آ گئے تو آپ نے انہیں (بھی) ایک رکعت پڑھائی، پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت پوری کی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) offered the fear prayer during one of his battles. One group stood with him and another group faced the enemy. He led those who were with him in praying one rak'ah, then they went away and the others came, and he led them in praying one rak'ah. Then each group made up one rak'ah."