قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ (بَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1548 .   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَخْلٍ وَالْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرُوا جَمِيعًا ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ فَلَمَّا قَامُوا سَجَدَ الْآخَرُونَ مَكَانَهُمْ الَّذِي كَانُوا فِيهِ ثُمَّ تَقَدَّمَ هَؤُلَاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلَاءِ فَرَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ فَلَمَّا سَجَدُوا وَجَلَسُوا سَجَدَ الْآخَرُونَ مَكَانَهُمْ ثُمَّ سَلَّمَ قَالَ جَابِرٌ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكُمْ

سنن نسائی:

کتاب: نماز کے خوف سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: نماز خوف سے متعلق احکام ومسائل

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1548.   حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ ہم مقام نخل (مدینے سے دورات کے فاصلے پر) میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے جبکہ دشمن ہمارے اور قبلے کے درمیان تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے تکبیر تحریمہ کہی تو سب مسلمانوں نے تکبیر تحریمہ کہی، پھر آپ نے رکوع فرمایا تو ان سب نے بھی رکوع کیا، پھر نبی ﷺ اور آپ کے ساتھ والی صف نے سجدہ کیا جبکہ دوسری صف والے کھڑے ان کی حفاظت کرتے رہے، پھر جب وہ سجدوں کے بعد اٹھے تو پچھلی صف والوں نے اپنی جگہ ہی میں سجدے (مکمل) کرلیے، پھر یہ ان کی جگہ چلے گئے (اور وہ آگئے۔) پھر آپ نے (دوسری رکعت کا) رکوع کیا تو سب نے رکوع کیا۔ پھر آپ نے سر اٹھایا تو ان سب نے بھی اپنے سر اٹھائے، پھر نبی ﷺ اور آٓپ کے ساتھ والی صف نے سجدہ کیا اور دوسرے کھڑے ان کی حفاظت کرتے رہے۔ جب وہ سجدوں سے فارغ ہوکر بیٹھ گئے تو پچھلی صف والوں نے اپنی جگہ ہی میں سجدے کرلیے، پھر آپ نے سلام پھیرا۔ حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ جیسے تمھارے امراء (کے پہرے دار) کرتے ہیں۔