قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ (بَابُ مَوْعِظَةِ الْإِمَامِ النِّسَاءَ بَعْدَ الْفَرَاغِ مِنْ الْخُطْبَةِ وَحَثُّهُنَّ عَلَى الصَّدَقَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1586 .   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَابِسٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ لَهُ رَجُلٌ شَهِدْتَ الْخُرُوجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ وَلَوْلَا مَكَانِي مِنْهُ مَا شَهِدْتُهُ يَعْنِي مِنْ صِغَرِهِ أَتَى الْعَلَمَ الَّذِي عِنْدَ دَارِ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ فَصَلَّى ثُمَّ خَطَبَ ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَتَصَدَّقْنَ فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تُهْوِي بِيَدِهَا إِلَى حَلَقِهَا تُلْقِي فِي ثَوْبِ بِلَالٍ

سنن نسائی:

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: خطبے سے فراغت کےبعدامام کا عورتوں کووعظ و نصیحت کرنا اور انہیں صدقے کی ترغیب دلانا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1586.   حضرت عبدالرحمن بن عابس سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس ؓ سے کہا: کیا آپ کبھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عید کے لیے باہر گئے تھے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں اور اگر آپ سے مجھے قربت نہ ہوتی تو میں ایسے موقع پر آپ کے ساتھ نہ ہوتا کیونکہ وہ اس وقت بچے تھےآپ اس نشان کے پاس آئے جو کثیر بن صلت کے گھر کے پاس ہے اور وہاں نماز پڑھی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا، پھر آپ عورتوں کے پاس تشریف لے گئے۔ انھیں وعظ و نصیحت فرمائی اور صدقے کا حکم دیا۔ عورتیں اپنے ہاتھ اپنے حلق کی طرف بڑھا کر زیور اتارنے لگیں اور حضرت بلال کے کپڑے میں ڈالنے لگیں۔