کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: نفل نمازگھر میں پڑھنے کی ترغیب اور اس کی فضیلت
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Encouragement to pray in houses and the virtue of doing so)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1600.
حضرت کعب بن حجرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک دفعہ) مغرب کی نماز بنوعبدالاشہل کی مسجد میں پڑھی۔ جب آپ نماز(فرض) سے فارغ ہوئے تو کچھ لوگ اٹھ کر نوافل (مغرب کی سنتیں) پڑھنے لگے۔ آپ نے فرمایا: ”یہ نماز گھروں میں پڑھا کرو۔“
تشریح:
یہ ”نماز“ یعنی مغرب کی سنتیں یا مطلقاً سنتیں اور نافل۔ یہ امر استحباب کے لیے ہے، نہ کہ وجوب کے لیے کیونکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مغرب کے بعد نوافل مسجد میں پڑھنا ثابت ہے۔ دیکھیے: (سنن أبي داود، التطوع، حدیث:۱۳۰۱) آج کل زندگی اس قدر تیز اور مصروف ہوگئی ہے کہ فرضوں کے بعد والی سنتیں رہ جانے کا خطرہ ہے جو ایک قبیح باب ہے اگر ایسی ہو تو سنن رواتب فرض نماز کے بعد مسجد ہی میں ادا کرلینی چاہییں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
کعب بن عجرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مغرب کی نماز قبیلہ بنی عبدالاشہل کی مسجد میں پڑھی، جب آپ پڑھ چکے تو کچھ لوگ کھڑے ہو کر سنت پڑھنے لگے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس (سنت) نماز کو گھروں میں پڑھنے کی پابندی کرو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Sa'd bin Ishaq bin Ka'b bin Ujrah, from his father, that: His grandfather said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) prayed Maghrib in the masjid of Banu 'Abdul-Ashhal, and when he finished praying some people stood up and offered Nafl prayers. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'You should offer this prayer in your houses.'"