کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: رات کی نماز (تہجد)کی ترغیب
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Encouragement to pray Qiyam Al-Lail)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1608.
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی کا ذکر کیا گیا جو ساری رات سوتا رہا حتیٰ کہ صبح ہوگئی۔ آپ نے فرمایا: ”اس شخص کے کانوں میں شیطان نے پیشاب کردیا تھا۔“
تشریح:
ظاہر الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آدمی فرض نمازوں عشاء و فجر سے بھی سوتا رہا تھا۔ تبھی آپ نے ملامت فرمائی، ورنہ اگر وہ عشاء پڑھ کر سویا اور فجر اٹھ کر پڑھ لی تو مذمت کی کوئی وجہ نہیں مگر امام نسائی رحمہ اللہ اس روایت کو قیام اللیل کے تحت لائے ہیں گویا کہ وہ شخص قیام اللیل سے سویا رہا۔ واللہ أعلم۔
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی کا ذکر کیا گیا جو ساری رات سوتا رہا حتیٰ کہ صبح ہوگئی۔ آپ نے فرمایا: ”اس شخص کے کانوں میں شیطان نے پیشاب کردیا تھا۔“
حدیث حاشیہ:
ظاہر الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آدمی فرض نمازوں عشاء و فجر سے بھی سوتا رہا تھا۔ تبھی آپ نے ملامت فرمائی، ورنہ اگر وہ عشاء پڑھ کر سویا اور فجر اٹھ کر پڑھ لی تو مذمت کی کوئی وجہ نہیں مگر امام نسائی رحمہ اللہ اس روایت کو قیام اللیل کے تحت لائے ہیں گویا کہ وہ شخص قیام اللیل سے سویا رہا۔ واللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی کا ذکر کیا گیا جو رات بھر سوتا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی، تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایسا آدمی ہے جس کے کانوں میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : بعض لوگوں نے کہا کہ کان میں شیطان کا پیشاب کرنا حقیقت ہے اگرچہ ہمیں اس کا ادراک نہیں ہوتا، اور بعضوں کے نزدیک یہ کنایہ ہے اس بات سے کہ جو شخص سویا رہتا ہے اور رات کو اٹھ کر نماز نہیں پڑھتا تو شیطان اس کے لیے اللہ کی یاد میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abdullah said: "Mention was made in the presence of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) about a man who slept all night until morning. He said: 'That is a man in whose ear the Shaitan has urinated.'"