کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: رسو ل اللہ ﷺ کی رات کی نماز کاذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the prayer of the Messenger of Allah (SAW) at night)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1628.
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت یعلی بن مملک نے ام المومنین ام سلمہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: آپ عشاء کی نماز پڑھتے تھے پھر سنتیں پڑھتے تھے، پھر اس کے بعد جتنی رات تک اللہ چاہتا آپ نماز پڑھا کرتے، پھر سورہتے اتنی دیر تک جتنی دیر نماز پڑھی تھی۔ پھر جاگتے اور نماز پڑھتے اتنی دیر تک جتنی دیر تک سوئے اور یہ اخیر کی نماز فجر تک ہوتی۔
تشریح:
یعنی آپ رات کو سوتے بھی اور نماز بھی پڑھتے۔ نہ ساری رات جاگتے نہ ساری رات سوتے۔

حدیث حاشیہ:
یعنی آپ رات کو سوتے بھی اور نماز بھی پڑھتے۔ نہ ساری رات جاگتے نہ ساری رات سوتے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: آپ عتمہ (عشاء کی نماز) پڑھتے تھے پھر سنتیں پڑھتے، پھر اس کے بعد رات میں جتنا اللہ چاہتا پڑھتے، پھر آپ واپس جا کر جتنی دیر تک آپ نے نماز پڑھی تھی اسی کے بقدر سوتے، پھر آپ اپنی اس نیند سے بیدار ہوتے تو جتنی دیر تک سوئے تھے اسی کے بقدر نماز پڑھتے، اور آپ کی یہ دوسری مرتبہ والی نماز صبح (فجر) تک جاری رہتی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Ya'la bin Mamlak said that he asked Umm Salamah about the prayer of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and she said: "He used to pray 'Isha, then he would recite tasbih, then after that he would pray whatever Allah (SWT) willed (he should pray) of night prayer. Then he would go and sleep for as long as he had prayed. Then he would get up from sleep and pray for as long as he had slept, and this last prayer of his would continue until dawn."