کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: اللہ تعا لیٰ کے نبی حضرت موسی کی نماز کا بیان اور اس حد یث کےبیان میں سلیمان تیمی کےشاگردوںکے اختلاف کاذ کر
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the prayer of Prophet Musa and the different reports from Sulaiman At-Taimi about it)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1637.
حضرت انس ؓ نے نبی ﷺ کے کسی صحابی سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں موسیٰ ؑ کے پاس سے گزرا جبکہ وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔“
تشریح:
امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک ہی روایت کو مختلف لفظوں سے بیان کیا ہے۔ دراصل ان کا مقصود حضرت انس رضی اللہ عنہ کے شاگرد سلیمان تیمی (جن پر اس روایت کا مدار ہے) کے شاگردوں کا اختلاف واضح کرتا ہے کہ کسی نے یہ روایت مرفوع متصل اور کسی نے مرسل بیان کی ہے۔ کسی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کسی اور صحابی کا واسطہ بیان کیا ہے لیکن اس میں اختلاف کی وجہ سے روایت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ مندرجہ بلا صورتوں میں سے کوئی صورت بھی عیب والی نہیں۔ مزید مذکورہ باب کے تحت مندرج وضاحت ملاحظہ فرمائی جائے۔
الحکم التفصیلی:
قال الألباني في " السلسلة الصحيحة " 6 / 261 :
أخرجه مسلم ( 7 / 102 ) و النسائي ( 1 / 242 ) و ابن حبان ( 49 - الإحسان ) و
أحمد ( 3 / 120 ) من طرق عن سليمان التيمي عن أنس قال : قال رسول الله صلى
الله عليه وسلم : ... فذكره . و تابعه ثابت البناني عن أنس به ، و الزيادة له .
أخرجه مسلم و النسائي و ابن حبان ( 50 ) و أحمد ( 3 / 148 و 248 ) و أبو نعيم
في " الحلية " ( 6 / 253 ) و ابن عساكر في " التاريخ " ( 17 / 197 / 2 ) من طرق
عن حماد بن سلمة عن ثابت البناني و سليمان التيمي عن أنس به . و خالفهم معاذ بن
خالد قال : أنبأنا حماد بن سلمة عن سليمان التيمي عن ثابت عن أنس به . أخرجه
النسائي و أفاد أنه خطأ من معاذ بن خالد فقال عقب الرواية السابقة : " هذا أولى
بالصواب عندنا من حديث معاذ بن خالد . و الله تعالى أعلم " . ثم أخرجه هو ، و
أحمد ( 5 / 59 و 362 و 365 ) من طرق أخرى عن سليمان عن أنس عن بعض أصحاب النبي
صلى الله عليه وسلم و في رواية : سمعت أنسا يقول : أخبرني بعض أصحاب النبي صلى
الله عليه وسلم به . قلت : فالظاهر أن أنسا تلقاه عن غيره من الصحابة ، فكان
تارة يذكره و يسنده ، و تارة يرسله و لا يذكره ، و لا يضر ذلك في صحة الحديث
لأن مراسيل الصحابة حجة ، كما هو معلوم .
حضرت انس ؓ نے نبی ﷺ کے کسی صحابی سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں موسیٰ ؑ کے پاس سے گزرا جبکہ وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔“
حدیث حاشیہ:
امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک ہی روایت کو مختلف لفظوں سے بیان کیا ہے۔ دراصل ان کا مقصود حضرت انس رضی اللہ عنہ کے شاگرد سلیمان تیمی (جن پر اس روایت کا مدار ہے) کے شاگردوں کا اختلاف واضح کرتا ہے کہ کسی نے یہ روایت مرفوع متصل اور کسی نے مرسل بیان کی ہے۔ کسی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کسی اور صحابی کا واسطہ بیان کیا ہے لیکن اس میں اختلاف کی وجہ سے روایت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ مندرجہ بلا صورتوں میں سے کوئی صورت بھی عیب والی نہیں۔ مزید مذکورہ باب کے تحت مندرج وضاحت ملاحظہ فرمائی جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سلیمان انس ؓ سے اور وہ نبی اکرم ﷺ کے بعض اصحاب سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”معراج کی رات میں میں موسیٰ کے پاس سے گزرا اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Anas, from on of the companions of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'On the night on which I was taken on the Night Journey, I passed by Musa and he was praying in his grave.'